25 اگست
ضلع گجرات میں رمضان المبارک لہو لہو
ڈنگہ(نامہ نگار)ضلع گجرات میں رمضان لہولہو،سات روزوں کے دوران15افراد قتل ہو گئے،گذشتہ رمضان المبارک میں ضلع گجرات میں رمضان المبارک کے دوران24افراد قتل ہوئے تھے،جبکہ رواں ماہ رمضان میں سات دنوں میں پندرہ افراد قتل ہو چکے ہیں۔
سب انسپکٹر سید سجاد حسین شاہ چوکی انچارج ڈنگہ تعینات
ڈنگہ(نامہ نگار)سب انسپکٹر سید سجاد حسین شاہ آف جھنڈا چوہان کو چوکی انچارج ڈنگہ تعینات کر دیا گیا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے،سید سجاد حسین شاہ،قبل ازیں بطور اے ایس آئی چوکی ڈنگہ میں فرائض انجام دے چکے ہیں،سب انسپکٹر حافظ مشتاق احمد کی طویل رخصت کے بعد قائم مقام انچارج چوکی کے فرائض اے ایس آئی ارشاد احمد انجام دے رہے تھے۔
سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بولی کے وقت سبزی منڈی میں موجود رہے،ڈی ڈی او آر
ڈنگہ(الطاف حسن طاہر)ڈی ڈی او آر کھاریاں چوہدری محسن بھٹی نے تھانہ ڈنگہ سے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سے سخت لہجے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی اپنے فرائض درست طریقے سے انجام نہیں دیتی،کریانہ سے سبزی تک لالہ موسیٰ منڈی بہاﺅ الدین کے مقابلے میں ہر آئٹم40سے80روپے مہنگی ہے جسکی وجہ یہ ہے سیکرٹری بولی کے وقت سبزی منڈی میں نہیں ہوتا،دکانداروں کی من پسند رئٹس لگا کررمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں گراں فروشی کو سرکاری رعایت دے دی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کی ناقص کارکردگی کے متعلق اعلیٰ حکام کو تحریری شکایت کروں گا،انہوں نے کریانہ کے دو اور سبزی کے دو گراں فروشوں کو مجموعی طور پر آٹھ ہزار روپے حاضر موقع جرمانہ کیا،انہوںنے کہا کہ یہ آخری وارننگ ہے اس کے بعد گراں فروشی کرنے والے دکانداروں کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں ایف آئی آر درج کروائی جائے گی اس موقع پر موجود صدر کریانہ ایسوسی ایشن حاجی محمدنواز اور جنرل سیکرٹری سہیل اشرف کھوکھر نے کہا کہ ساتھی دکاندار ڈی سی او کی جاری کردہ لسٹ کے مطابق کریانہ فروخت کریں جو سودا ان کے”وارا“میں نہیں اسے فروخت نہ کریں،یاد رہے کہ ڈی ڈی او آر محسن بھٹی نے فرضی گاہک کے ذریعے کریانہ کے دو دکانداروں سے بیسن اور دودکانداروں سے بھنڈی توری اور کدو کی خریداری کروائی تو ریٹ لسٹ سے تیس سے چالیس روپے مہنگی فروخت کی گئی۔
اسپیشل مجسٹریٹ نے سموسہ فروخت کرنے والوں کو ہزاروں روپے جرمانہ کر دیئے
ڈنگہ(نامہ نگار)اسپیشل مجسٹریٹ کھاریاں درجہ دوئم نے گذشتہ روز ڈنگہ میں سموسے فروخت کرنے والے دکانداروں کو مجموعی طور پر ہزاروں روپے کے جرمانے کر دیئے،دکان کے اعتبار سے پانچ سو سے دو ہزار تک فی دکان جرمانے کئے گئے تمام دکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر گراں فروشی کے الزام میں جرمانے ہوئے،دکانداروں نے جرمانوں پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی ہمیں کوئی ریٹ لسٹ جاری نہیں کرتی نہ ہماری کوئی تنظیم ہے جو ہمیں ریٹ لسٹ بنا کر دے،ہم پر ناجائز طور پر کاروائی کے لیے جرمانے کئے گئے ہیں،انہوں نے مرکزی انجمن تحفظ تاجران سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے حقوق کا بھی تحفظ کرے۔
بی اے،بی ایس سی کاضمنی امتحان اکتوبر میں ہو گا،داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ2ستمبر مقرر
لاہور(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے ،بی ایس سی کا ضمنی امتحان2010ءاکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ہو گا،داخلہ فارم دو ستمبر تک وصول کئے جائیں گے۔
سب انسپکٹر محمد اکرم نے منشیات فروش کو سو کپی شراب سمیت دھر لیا
ڈنگہ(کرائم رپورٹر)انچارج انوسٹی گیشن ڈنگہ سب انسپکٹر محمد اکرم وڑائچ نے ناکہ لگا کر بدنام منشیات فروش سرور شاہ کو سو کپی شاب اور وٹک کی رقم سمیت گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق ایس آئی محمد اکرم نے منگووال چوک پر ناکہ لگارکھا تھا کہ بدنام منشیات فروش سرور حسین شاہ ولد انور حسین شاہ سکنہ کالو ساہی سی ڈی70راوی موٹر سائیکل پر منگووال کی طرف سے آیا جس نے موٹر سائیکل پر دو توڑے رکھے ہوئے تھے روک کر تلاشی لینے پر سو کپی شراب برآمد ہوئی سرور شاہ نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ250کپی شراب فروخت کرنے لایا تھا،جس میں سے سو کپی شراب جبران ولدریاض سکنہ کنگ سہالی کو جبکہ پچاس دیگر گاہکوں کو فروخت کر دی ہے،پولیس نے سات ہزار روپیہ رقم وتک اور سو کپی شراب سمیت سرور شاہ کو گرفتار کر کے اس کے خلافکے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
حضرت امام حسین کی طرح ظالم کے آگے ڈٹ جانا چاہیے،گلریز افضل توحیدی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم ڈی فضل ربی جیولرز مین بازار ڈنگہ گلریز افضل توحیدی نے ایگزیکٹو ایڈیٹر دیہات ٹائمز رانا قاسم حسنین علی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلمان امہ کو پیغام دیا کہ وہ توحید و رسالت پر کٹ مریں، انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان قوم حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرح ظالم کے خلاف ڈٹ جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ اس عالم میں مقام مقام حاصل نہ کر سکیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ حضور پر صحابہ کی طرح قربان ہوجائیں۔
پانی لگانے پرجھگڑا،تین افراد نے محنت کش کو کلہاڑیوں سے چھید دیا
ڈنگہ(کرائم رپورٹر)پانی لگانے کے جھگڑے پر تین افراد نے کاشتکار کو کلہاڑیوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا،ایف آئی آر کے مطابق محمد اشرف ولد حاجی راجے خان چک محمود میں اپنے ڈیرہ پر تھا کہ ناصرا قبال،یاسر اقبال اپنے والدمحمد صادق کے ہمراہ گھسے اور دستی کلہاڑیوں سے محمد اشرف پر وار کر کے شدید زخمی کر دیا،وجہ عناد پانی لگانے کا تنازع بتایا گیا ہے،پولیس تھانہ ڈنگہ نے ملزمان کے خلاف34,452,337,43,337-l2 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مہرمحمد انور ناز کی بیٹی اور بیٹا اپنی کلاسز میں نمایاں نمبروں سے کامیاب
ڈنگہ(نامہ نگار)ممتا زتاجر اور سابق کونسلر مہر انو ر ناز کی بیٹی اور بیٹا اپنے اپنے امتحانات میں نمایاں نمبروں سے کامیاب ہو گئے،انکا بیٹا مہر محمد اکرم میٹرک کے امتحان میں 665نمبر لے کر کامیاب جبکہ بیٹی مریم ناز بی اے فائنل کے امتحان میں379نمبر لے کر کامیاب رہیں،صدر الخدمت فاﺅنڈیشن ڈنگہ ایگزیکٹو ایڈیٹر دیہات ٹائمز رانا قاسم حسنین علی نے مہر انور ناز کو دونوں بچوں کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
پرائمری سکول فتہ لماں کو مڈل کا درجہ دلوانا میاں طارق محمود کا عظیم کارنامہ ہے،چوہدری محمد نواز وڑائچ
فتہ لماں (پریس ریلیز)ایم پی اے میاں طارق محمود کی طرف سے گورنمنٹ پرائمری سکول فتہ لماں کو ایلیمنٹری کا درجہ دلوانے اور منظور کروانے پر تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ممتاز زمیندار چوہدری محمد نواز وڑائچ نے کہا کہ سکول کی اپ گریڈیشن میاں طارق کا کارنامہ ہے،سابق چیئر مین زکوٰة وعشر فتہ لماں چوہدری منور حسین وڑائچ نے کہا کہ دور دراز علاقہ میں مڈل سکول کے قیام سے علم کی روشنی پھیلے گی،سابق کسان کونسلر حاجی محمد انار خان نے کہا کہ میاں طارق محمود عوامی ایم پی اے ہیں اور حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے صوبہ بھر میں اول ہیں طالب علم حسنین خالد وڑائچ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ میاں طارق محمود سکول کا سنگ بنیاد رکھنے جلد فتہ لماں آئیں گے۔
سبزیوں کی ترسیل میں رکاوٹ بدستور مہنگی فروخت
ڈنگہ(نامہ نگار)پشاور اور راولپنڈی کے نواحی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاری کے باعث ڈنگہ مارکیٹ میں سبزی کی ترسیل میں کمی تاحال دور نہیں ہو سکی،جسکی وجہ سے مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیںکر رہی ہیں،آڑھتی برادران کا کہنا ہے کہ اگلے4ماہ میں صورتحال مزید خراب ہو کر بحران کی شکل اختیار کر سکتی ہے کیونکہ زیادہ بارشوں کے باعث مقامی کاشت شدہ سبزی کی فصل بھی مکمل تباہ ہو چکی ہے۔
ڈنگہ سستے رمضان بازار کی سہولت سے محروم
ڈنگہ(نامہ نگار)گذشتہ سال ڈنگہ میں کامیاب سستے رمضان بازار کے باوجود امسال ڈنگہ اس سہولت سے محروم رہا وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے باوجود نامعلوم وجوہات کے باعث ڈنگہ میں اس سال سستا رمضان بازار نہیں لگا۔
نماز مومن اور کافر کے درمیان واحد فرق ہے،مولوی محمد شریف
ڈنگہ(نامہ نگار)ایس ایچ او ڈنگہ انسپکٹر مولوی محمد شریف نے تھانہ مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہ کہ نماز مومن اورکفر میں واحد فرق ہے،اس لئے مومن کو ہمیشہ نماز کو زندگی میں لازمی حصہ بنانا چاہیے۔
مسجد گلزازحبیب شاہ تکیہ میں در س ضیاءالقرآن
ڈنگہ(شفنان عدیل)مسجد گلزار حبیب محلہ شاہ تکیہ میں چار رمضان المبارک کو درس قرآن کا اہتما کیا گیا،ممتاز عالم دین علامہ محمد امیر القادری پرنسپل دارالعلوم محمدیہ غوثیہ فتہ نور جمال نے رمضان المبارک کے حوالے سے جامع خطاب کیا،درس کا اہتمام پیش امام مسجدحافظ بشیر احمد قادری نے کیا،سینکڑوں افراد نے درس میں شرکت کی۔
|
23 اگست
ڈنگہ میں رمضان المبارک کے دوران سحری افطار کے اوقات میں خصوصی لوڈ شیڈنگ
ڈنگہ(نامہ نگار)واپڈا ڈنگہ نے وزیراعظم کا حکم جوتے کی نوک پر رکھ دیا،واضع اعلان کے باوجود رمضان المبارک میں افطاری سحری کے اوقات میں خاص طور پر طویل لوڈشیڈنگ جبکہ دن کے گرم ترین حصوں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سوموار کے روز ملک بھر کے میڈیا پر پریس کانفرنس میں وزیرپانی وبجلی کی موجودگی میں اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے،لیکن واپڈا ڈنگہ نے وزیراعظم کا حکم ہوا میں اڑا دیا افطاری اور سحری کے اوقات میں خاص طور پر باقاعدگی سے لوڈشیڈنگ کے علاوہ دن 12سے2بجے تک شدید گرمی کے اوقات میں بجلی بند کر دی جاتی ہے،رات ایک سے ڈیڑھ بجے تک لوڈشیڈنگ کر کے لوگوں کی نیندیں چھین لی جاتی ہیں،لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کوجسمانی اور ذہنی اذیت کا شکار بنا دیا ہے،ڈنگہ گرڈ کا عملہ دو دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے دوران فون اٹھا کر نیچے رکھ دیتا ہے،اور صارفین کی کالوں کا جواب دینے کی زحمت بھی نہیں کرتا،اہل ڈنگہ نے ایم این اے قمر زمان کائرہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حلقہ کے شہر ڈنگہ کو لاوارث چھوڑکر کبھی نہ آنے کی روش بھلے قائم رکھیں مگر عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائیں تاکہ ہمیں ان کے وفاقی وزیر ہونے کا کچھ تو فائدہ ہو سکے جبکہ راجہ پرویز اشرف ان کے خاص دوست بھی ہیں۔
چھٹیوں کے بعد سکول میں45طلبہ پر مشتمل سیکشن تشکیل دیں گے،طارق حمید راٹھور
ڈنگہ(نامہ نگار)سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈنگہ طارق حمید راٹھور نے نمائندہ دیہات ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ موسم گرما کی چھٹیوں کے اختتام پر ہر کلاس کے45طلبہ پر مشتمل سلیکشن تشکیل دیں گے جس کے لیے ٹائم ٹیبل سکول کھلنے سے قبل تیار کر لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اسپیشلائزیشن کی حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کریں گے،انہوں نے بتایا کہ نئی حکومتی ہدایات کے مطابق ہر ٹیچر ایک ہفتے میں کم از کم36 پریڈ پڑھانے کا پابند ہوگا، ہم مشکل حالات میں بھی مل جل کر حکومتی پالیسی کوکامیاب بنانے کےلئے قربانی دیں گے انہوں نے بتایا کہ ای ڈی او ایجوکیشن گجرات نے نئی پالیسی کے مطابق تمام ہائی سکولوں بارے رپورٹ تیار کر کے 26جولائی کو صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن کو ارسال کر دی ہے،جبکہ پنجاب بھر کے ای ڈی او کوچودہ اگست تک رپورٹ بھیجنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی انتظامیہ کے پاس امسال گیارہ سو نئے داخلے ہوئے انتظامیہ نے اپنے سکول کی جو تفصیلی رپورٹ دی ہے اگر حکومت نے پروگرام پر مداخلت کے بغیر عمل درآمد کیا تو ڈنگہ بوائز ہائی سکول کو7،ای ایس ٹی3،ایس ایس ٹی7کلاس فور اور ایک کمپیوٹر ٹیچر کی سیٹ مل جائے گی،انہوں نے کہاکہ ضلع بھرکے14ہائی سکول کو ان کی کارکردگی کے اعتبار سے اڑھائی لاکھ فی کس بونس گرانٹ دی گئی تاہم ،ہم نے تمام دیگر مشوروں اور تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے سکول طلباءکے لئے120 بھاری بینچ اور ڈیسک خرید لئے ہیں۔
حضرت پیر امین الحسنات کی جامعہ رقیہ کلیتہ الغوثیہ آمد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز عالم دین امین الملت حضرت پیر امین الحسنات آف بھیرہ شریف کی جامعہ رقیہ للبنات کلیتہ الغوثیہ ڈنگہ آمد مہتمم جامعہ حاجی محمدعظیم نے رفقاءکے ساتھ والہانہ استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں حضرت امین الملت نے جامعہ کے انتظامات پر گفتگو کے بعد وہاں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا دربارحضرت داتاگنج بخش پر حملہ اہل سنت والجماعت کا احتجاج لازمی امر تھا،کیونکہ تمام وقف حرف اہل سنت کے ہیں انہوں نے نور جمال میں بھیرہ شریف کے زیر اہتمام جامعہ کے قیام کو بھی اطمینان بخش قرار دیا ہے۔
مذہب سے دوری نے ہم پر عذاب ناز ل کئے ہیں،گلریز افضل توحیدی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم ڈی فضل ربی جیولرز مین بازار ڈنگہ گلریز افضل توحیدی نے کہا کہ ہم پربے راہ راوی اور دین سے دوری پر یہ مصائب نازل ہوتے ہیں چند سال پہلے زلزلہ اور اب سیلاب نے پورا ملک اجاڑ دیا ہے،اگر ہم راہ حضرت امام حسینؓ اور صحابہؓ پر چلے ہوتے تو ہمیں کم از کم غیرت کی شہادت تو نصیب ہوتی،آج ہم دہشت گردوں ،بیماریوں اور سیلابوں کے ہاتھوں بے فائدہ موت مر رہے ہیں دو کروڑ سے زائد افراد بے گھر ہزاروں جاں بحق ہو گئے مگر ہمیں اب بھی ہوش نہیں آیا۔
گوجرانوالہ بورڈ نے میٹرک پاس کرنے والے طلباءسے450روپے مانگ لئے
ڈنگہ(نامہ نگار)وزیراعلیٰ کے تعلیم مفت دینے کے دعوےٰ کی کھلی خلاف ورزی گوجرانوالہ بورڈ نے روان امتحان میں میٹرک پاس کرنے والے طلباءسے فی کس450فی کس سند فیس ایڈوانس طلب کر لی جبکہ سند ڈیڑھ یا دوسال بعد جاری کی جائے گی،والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ بورڈ والوں کو لوٹ مار سے روکا جائے،یاد رہے کے نام تبدیل کرے،لیٹ داخلہ سمیت دیگر فیسوں میں بھی بورڈ نے اس سال38گنا اضافہ کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ن،جماعت اسلامی،تاجر تحفظ کمیٹی،فضیلہ فاﺅندیشن کی فنڈ مہم جاری
ڈنگہ(نامہ نگار)جماعت اسلامی ڈنگہ،مسلم لیگ ن ڈنگہ اور انجمن تحفظ تاجران ڈنگہ نے فلڈ ریلیف کے لیے امدادی سامان اور قم جمع کر نے کےلئے باقاعدہ مہم شروع کر رکھی ہے،قبل ازیں مسلم لیگ ن کا قافلہ محمد عمران بھٹی کی قیادت میں 200خیمے اور سامان مظفر گڑھ پہنچایا،فضیلہ فاﺅنڈیشن نے ساڑھے تین لاکھ کا ایک ٹرک سامان روانہ کیا،جماعت اسلامی نے چھ لاکھ سے زائد مالیت کا سامان روانہ کیا،جبکہ مرکزی انجمن تاجران کمیٹی کی فنڈ جمع کرنے کی مہم جاری ہے جس میں تمام تاجر تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں جلد پانچ لاکھ مالیت کا سامان بھیجا جائےگا۔
چوہدری غزل محمود نے برطانوی سپریم کورٹ کے کم عمر ترین جسٹس بننے کا اعزاز حاصل کر لیا
ڈنگہ(نامہ نگار)شیخا طاہر کے36سالہ بیرسٹر چوہدری غزن نے برطانوی سپریم کورٹ کا جج مقرر ہو کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا،وہ برطانوی پریم کورٹ میں کم عمر ترین جج کے علاوہ پہلے ایشیائی اور مسلمان جج ہوں گے،چوہدری غزن علی شیخا طاہر یونین کونسل نونانوالی کے چوہدری حاکم علی کے بیٹے اور ریڈیو پاک لنک ڈنمارک کے چوہدری لیاقت علی کےکزن ہیں ،صدرآصف زرداری ،وزیراعظم گیلانی اوروفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے چوہدری غزن کو مبارکباد دی ہے۔
بار سلونا میں چوہدری اعجاز رنیاں کے اعزاز میں تقریب
ڈنگہ(رفقت جاوید)اسپین کے دارالحکومت بارسلونا میں چوہدری اعجاز احمد رنیاں کے اعزاز میں پاکستان کمیونٹی نے تقریب کا اہتمام کیا شہباز چوہان اور فضل چوہان نے اہتمام کیا سابق ناظم چوہدری شفاعت ،سابق وزیرتعلیم میاں عمران مسعود نے بھی شرکت کی۔
اس سال رمضان المبارک میں پانچ جمعتہ المبارک ہوں گے
ڈنگہ(نامہ نگار)جمعرات کو یکم رمضان المبارک ہونے کے باعث امسال رمضان المبارک میں پانچ جمعتہ المبارک آئیں گے جو بیس برس کے بعد ایک بار پھر ایسا ہوگا۔
سیلاب زدگان کروڑوں ہیں، ہمیں انصار مدینہ کا ایثار کرنا ہوگا،چوہدری جاوید اقبال
ڈنگہ(پ ر)ڈائریکٹر عامر جاوید میڈیکل کمپلیکس ممتاز زمیندار چوہدری جاوید اقبال آف امرہ خورد نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سیلاب زدگان کو خیمے لگا کر اور کیمپ بنا کر چھت فراہم کرنے کی کاوش کی جارہی ہے جبکہ ان کی تعداد دو کروڑ سے زائد ہے سب کو خیمے لگا کر کھانا فراہم کرنا ممکن ہی نہیں ہے ہمیں مصیبت کی گھڑی میں باہر نکلنا ہو گا،ہر شخص کو مصیبت زدہ بھائیوں کی خدمت کےلئے خود کو پیش کرنا ہوگا،آج مسلمانوں کو انصار مدینہ جیسے ایثار اور قربانی کی ضرورت ہے،ضلع گجرات میں ہزاروں کوٹھیاں ہیں اور اکثر خالی ہیں جبکہ ان کے پاس وسائل بھی موجود ہیں اگر ہم دو یا چار خاندانوں کو پاس رکھ کر ان کی رہائش گاہ اور خوراک کا بندوبست کر دیں تو جلد وہ اپنے پاﺅں پر کھڑے ہوجائیں گے،ہم پہلا قدم اٹھاتے ہوئے آغاز کرتے ہیں،اور دو سے تین سو آفت زدہ بھائیوں کی میزبانی کو تیار ہیں ان کی رہائش خوراک اور طبی سہولیا ت بھی دیں گے باقی لوگ بھی اپنی استطاعت کے مطابق جذبہ خدمت کے تحت میدان عمل میں نکلیں۔
|
|