Home
8 مارچ
ضلع گجرات کے ممبران اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات
ڈنگہ(رانا قاسم حسنین علی سے)ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود کی قیادت میں ضلع گجرات کے ممبران اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات ،وزیراعلیٰ پنجاب کا گجرات کیلئے حلقہ پی پی111میں ضمنی الیکشن کیلئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون اور(ن)لیگ کے امیدوار کو کامیاب کرانے کیلئے پیپلز پارٹی کی حمایت کی درخواست،وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کی طرف سے لاہور اور گجرات میں ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی،پیپلز پارٹی گجرات اور لاہور میں ن لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے مکمل سپورٹ کرے گی،ن لیگ کے ممبران اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو گجرات شہر کی سیاسی صورتحال پر خصوصی بریفننگ دی۔
تحصیل آفیسر ریونیواحمد فراز تحصیل کھاریاں کی43یونین کونسلوں کے ایڈمنسٹریٹر مقرر
ڈنگہ(الطاف حسن طاہر)تحصیل آفیسر ریونیو کھاریاں احمد فراز نے تحصیل کھاریاں کی43تحصیلوں کے ایڈمنسٹریٹر کا باضابطہ چارج لے لیا،ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن24فروری کو جاری ہوا،جبکہ انہوں نے تین مارچ کو چارج سنبھالا ادھر سیکرٹری بلدیہ نے سوال کے جواب میں بتایا کہ سابق ناظمین کے نام سے جوائنٹ سرکاری اکاؤنٹس سے ان کے نام ختم کر کے ایڈمنسٹریٹر کا نام شامل کر دیا گیا ہے جبکہ ابھی انتظامی نوعیت کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،سیکرٹریز بدستور حسب معمول کام کرتے رہیں گے۔
چوہدری بشارت نے15بوتل ولایتی شراب سمیت ملزم گرفتار کر لیا
ڈنگہ(نامہ نگار)انچارج چوکی پولیس سٹی ڈنگہ چوہدری بشارت نے عملہ کے ہمراہ مخبری پر چھاپہ مار کر جاوید نذیر مسیح ولد نذیر مسیح سکنہ نصیرہ حال مقیم لوکڑی چارگاہ کو گھوم پھر کر شراب فروخت کرتے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے15بوتل ولایتی شراب برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
محمد عباس اے ایس آئی چوکی شادیوال سے ڈنگہ صدر تبدیل
ڈنگہ(رانا قاسم حسنین علی سے)ڈی پی اوگجرات نے اے ایس آئی محمدعباس کا تبادلہ چوکی شادیوال سے ڈنگہ صدر کر دیا ہے،تاہم ابھی تک محمد عباس نے ڈنگہ تھانہ میں آمد نہیں کروائی تاہم آج آمد متوقع ہے۔
ڈنگہ:رکشہ ڈرائیور نے ایس آئی ٹریفک کے سرکاری موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چنگ چی کے بے قابو ڈرائیور نے انچارج ٹریفک ڈنگہ کے سرکاری موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی،تفصیلات کے مطابق خالد شہباز میلا دچوک میں ٹریفک کنٹرول کر رہے تھے کہ اچانک چنگ چی رکشہ لے کر خالد ولد خادم تیلی محلہ درسگاہ روڈ پر آیا جسے رکنے کا اشارہ کیا مگر وہ تیز رفتاری سے بے قابو ہو کر قریب کھڑے سرکاری موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل کے اشارے اور لائیٹیں ٹوٹ گئیں جبکہ ایس آئی خالد شہباز بمشکل زد مین آنے سے بچے،یوں پولیس تھانہ ڈنگہ نے ان کی درخواست پر خالد کے خلاف427/279ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
نوجوان کو اغواء کرکے تشدد کرنے پر4افراد کے خلاف مقدمہ درج
ڈنگہ(نامہ نگار)نوجوان پر تشدد کر کے اغواء کرنے کے الزام میں تھانہ ڈنگہ نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،تفصیلات کے مطابق عامر اسلم ولد محمد اسلم شیخ قریشی اپنے گھر جا نے کے لیے محلہ کشمیریاں سے گزر رہا تھا کہ مبینہ طور پر چار نوجوانوں نعمان جمشید ولد جمشید بٹ،نقیش امتیاز ولد امتیاز احمد،عامر شہزاد اور زاہد اقبال ولد لال خان نے روک کرتھپڑمارے اور زبردستی اغواء کر کے قریبی دکان پر لے جا کر بند کر دیا،پولیس تھانہ ڈنگہ نے مغوی کے پھوپھی زاد شاہد محمود کی درخواست پر تمام ملزمان کے خلاف365ت پ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
حضرت پیر صاحبزادہ سید شمس الدین گیلانی گولڑویکی ڈنگہ آمد
ڈنگہ(غلام مرتضیٰ گولڑوی)خانوادہ سادات گولڑہ شریف کے شہزادے حضرت پیر صاحبزادہ سید شمس الدین گیلانی گولڑوی،فرزند ارجمند،خطیب ملت حضرت پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانیؒ کی ڈنگہ آمد ،انہوں نے ایم ڈی دین گاہ ٹریڈرز اختر علی چشتی گولڑوی کی رہائش گاہ محلہ نبی پورہ میں منعقدہ محفل سماع میں شرکت کی جو12ربیع الاول کے حوالے سے حلقہ مہریہ نصیرہ ڈنگہ نے منعقد کی تھی،علی حیدر قوال اور ہمنواء جلالپورجٹاں نے کلام قوالی پیش کیا،محفل سماع میں بزم مہریہ نصیریہ کھاریاں،دھوریہ اور گمٹی کے علاوہ الحاج محمد حسین ٹوپہ سید امتیاز حسین شاہ آف دھوریہ ڈاکٹر محمد الیاس،ارباب ممتاز احمد ڈار،غلام مرتضیٰ گولڑوی،سائیں خالد کھوکھر ،خاور گولڑوی نے شرکت کی،اختتام پر حضرت پیر سید صاحبزادہ شمس الدین گیلانی نے دعا کروائی۔
مسجد گلزار حبیب شاہ تکیہ میںمارچ کو محفل ذکر حبیبؐ و چادر اوڑھ کانفرنس ہو گی
ڈنگہ(پ ر)11مارچ بروز جمعرات بعد از نماز عشاء مسجد گلزار حبیب محلہ شاہ تکیہ میں محفل ذکر حبیب و چادر اوڑھ کانفرنس منعقد ہو رہی ہے،جس میں صدارت خصوصی خطاب یوسف المشائخ،نجم المشائخ،پیر طریقت،زہربر شریعت الحاج پیر سید محمد حبیر علی شاہ گیلانی مجددی مرکزی سجادہ نشین دربار عالیہ مجددیہ مرکزی سجادہ نشین دربار عالیہ مجددیہ حیدریہ چورہ شریف فرمائیں گے،خصوصی آمد جگر گوشہ یوسف المشائخ پیر سید احمد مصطفین حیدر شاہ گیلانی مجددی اور سید احمد سبطین حیدر شاہ گیلانی مجددی کی ہو گی۔
جامع اسلامیہ پرائمری سکول ڈنگہ میں محفل میلاد کا انعقاد
ڈنگہ(نامہ نگار)جامع اسلامیہ پرائمری سکول محلہ پسوالاں ڈنگہ میں ربیع الاول کے حوالے سے محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا،جسکی صدارت مرکز ڈنگہ چوہدری محمد رزاق نے کی جبکہ نقابت کے فرائض مدرس محمد افضل قادری نے ادا کئے،مولانا غلام عباس آزادنے خصوصی خطاب کیا تقریب میں سکول کے تمام طلباء کے علاوہ چوہدری رفاقت محمود،تمام سٹاف ،ایڈیٹر دیہات ٹائمز الطاف حسن طاہر،ڈاکٹر غلام مصطفی آزاد،صحافی خالد مغل نے شرکت کی،سابق صدرمیاں جاوید اقبال نے سرگرمی سے اہتمام کیا،بچوں نے رنگا رنگ پرچم اٹھا رکھے تھے۔
گوجرانوالہ بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ نے میٹرک کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی،میٹرک کے امتحانات13سے29مارچ2010ء جبکہ جمعت نہم کے امتحانات30مارچ سے13اپریل تک لئے جائیں گے۔
جامع مسجد جمال مصطفےٰ میں مقابلہ حسن نعت کا کامیاب انعقاد
ڈنگہ(وحید احمد شاکر)انجمن صدائے مدینہ محلہ چوہاناں کے زیر اہتمام جامع مسجد جمال مصطفے(چوہاناں والی) میں مقابلہ حسن نعت کا کامیاب انعقاد ہوا،18سال سے کم عمر بچوں نے حصہ لیا،کل16نعت خوانوں کے مابین مقابلہ ہواججز کے فرائض ماسٹر ریاض احمد جاوید،ماسٹر سلطان احمد اور حافظ محمد زمان نے ادا کئے،اول پوزیشن ارباز احمد،دوئم پوزیشن جمال اقبال،جبکہ سوئم پوزیشن عثمان علی ظفر نے حاصل کی،حصہ لینے والے تمام شرکاء کو حوصلہ افزائی انعامات دیئے گئے جبکہ فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ نمبر پر آنے والے نعت خوانوں کو ٹرافی بمعہ کمیشن انعام دیئے گئے کامیاب مقابلہ حسن نعت کے انعقاد پر شرکاء کی انجمن صدائے مدینہ،الچوہان ویلفیئر سوسائٹی اور انتظامیہ جامع مسجد جمال مصطفے کو مبارکباد پیش کی گئی،پروگرام کے اختتام پر لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔
آخری تازہ کاری (پیر, 08 مارچ 2010 11:15)
6 مارچآمد آخری ہفتہ میں متوقع ہے، وزیراعظم مارچ میں ڈنگہ آئینگے،قمر زمان کائرہڈنگہ(الطاف حسن طاہر)وفاقی وزیر اطلاعات ،گورنر گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سابق کونسلر و سماجی شخصیت لالہ مجید جٹ کے بیٹوں کی شادی میں تحصیل ناظم ندیم اصغر کائرہ کے ہمراہ آمد کے موقع پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی مارچ کے آخری ہفتہ میں سوئی گیس کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کے لیے ڈنگہ آئیں گے،ہم ایک محلے کو گیس دے کر اپنی سیاسی کامیابی کے لیے بہت پہلے افتتاح کروا سکتے تھے لیکن ہم نے کوشش کی کہ گیس تنصیب کا کام محکمہ سوئی گیس کے حوالے کرنے سے قبل ڈنگہ کے تمام محلہ جات کو گیس کی فراہمی کے لئے پائپ کی تنصیب مکمل کر لی جائے ڈنگہ ملک کا وحد شہر ہے جہاں افتتاح سے قبل96فیصد کام مکمل کر لیا گی اہے اور باقی کام بھی دو تین ہفتوں میں تیزی سے مکمل کر لیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ لالہ موسیٰ اور کھاریاں کو1993ء میں گیس فراہم کر دی گئی تھی لیکن آج برسوں گزر جانے کے باوجود کئی محلہ جات گیس سے محروم ہیں،قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم وزیراعظم کی ڈنگہ آمد کے موقع پر ان سے سیوریج اور سیم الا کے کنارے پختہ کرنے کا منصوبہ لینے کے علاوہ بھی کوئی بڑا منصوبہ حاصل کرناچاہتے ہیں جس پر غور جاری ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سید نور والحسن شاہ کی مسلم لیگ’’ن‘‘میں آمد سے کوئی فرق نہیں پڑتا،وہ پہلے بھی مسلم لیگ میں تھے اور اب بھی مسلم لیگ میں ہیں بات کاموں اور کردار کی ہوتی ہے،میں پہلی بار اپنا کردار لے کر آپ کے پاس آیا آپ نے مجھے عزت دی اب بھی اپنی کارکردگی اور کردار لے کر آؤں گا البتہ یہ ضرور کہتا ہوں کہ مسلم لیگ’’ق‘‘کی مرکزی قیادت ضلع گجرات میں ہے وہ ضلع کی سیاست میں اس بات بھی اہم کردار ادا کریں گے جس سے مسلم لیگ دو دھڑوں میں تقسیم ہو جائے گی جو پہلے ایک قیادت کی زیر نگرانی متحد تھی،وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ مرکزی حکومت چاروں صوبوں میں ایک بلدیاتی نظام نافذ کرنے کی حامی ہے تاہم اس کا انحصار صوبوں کی رائے پرہے،اس ضمن میں وزیراعظم گیلانی نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے مشارت شروع کر رکھی ہے میں ذاتی طور پر پارٹی بنیادوں پر ناظمین کے براہ راست عوامی ووٹوں سے انتخاب کا قائل ہوں بڑے حلقے ہونے کی صورت میں شخصی انتخاب کے بجائے پارٹی کے منشور سے تعاون یا اختلاف پر ووٹ دیئے جائیں گے،بڑے حلقوں میں امیدوار نہیں پارٹیاں الیکشن لڑتی ہیں ہمارے ملک میں اسمبلی میں ان کی تعداد342ہے جو آبادی کے لحاظ سے بہت زیادہ ہے حلقے چھوٹے ہیں اس لئے امیدوار خود ذاتی کاوش سے الیکشن لڑنا ہے پارٹی اس میں کوئی نمایاں کردار یا معاونت نہیں کرتی ایک سوال کے جواب میں قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ سرحد میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیئے گئے ہیں،سندھ اور پنجاب میں بھی رواں ہفتے کے دوران سرکاری ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا امکان ہے،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی بل پر گورنر دستخط نہ بھی کریں تو وہ مخصوص مدت کے بعد خود بخود منظور سمجھا جاتا ہے،ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی پر پنجاب میں ن لیگ اور پی پی پی کے مابین مشاورت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی پر مشاورت کا مخالف ہوں اس سے بیوروکریسی تقسیم ہوتی ہے اور ہمارے افسران اور ان کے افسران کی تقسیم کا غیر جمہوری اور غیر مفید رویہ جنم لیتا ہے ایڈمنسٹریٹرز سرکاری ملازمین ہوتے ہیں ان کو اپنے فرائض کی ادائیگی غیر جانبدارانہ طور پر ادا کرنی چاہیے انہوں نے بتایا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو بااختیار اور الیکشن کے اہم مرحلہ یعنی پولنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مصروف ہے اس وقت تک ملک کے86 فیصد افراد کے پاس نادرا شناختی کارڈ موجود ہیں جبکہ اگست2010ء تک96فیصد افراد کو شناختی کارڈ مل جائیں گے جنکے بعد پولنگ کے دوران کمپیوٹرز ڈیٹا کے ذریعے انگوٹھے کے نشان کے ذریعے ووٹر کی تصدیق کا نظام شروع کریں گے ایسا نظام انڈیا میں کامیابی سے جاری ہے اس سے پولنگ شفاف اور غلطی سے پاک ہو گی،قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ ڈسپوزل سنٹر ڈنگہ سے لے کر منگووال روڈ تک لنک بائی پاس سڑک کی تعمیر کے لئے ریلوے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ معاوضہ کی رقم قسطوں میں لے لیں گے اب یہ مرحلہ طے ہونے کے بعد اس سڑک کی تعمیر بھی جلد شروع کردی جائے گی انہوں نے بتایا کہ ہماری حکومت این آر او کے معاملے پر عدالتی حکم پرمکمل عمل درآمد کرے گی اس ضمن میں صدر کے خلاف سوئس کیسز پر عدالت سے مزید وضاحت کی درخواست کی ہے فیصلہ آنے پر اس کی اصل روح اور آئین کے تحت عمل شروع کر دیا جائے گا،ججز کی تعیناتی پر حکومت نے اعلیٰ عدلیہ سے مکمل مشاورت کی تھی،صرف چند مفاد پرست مخالفین اور میڈیا نے اسے اختلاف کی جنگ بنا دیا ہے اب وہ ختم ہو چکی ہے قمر زمان کائرہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا موقف تھا کہ وہ مسلم لیگ ن کی خالی کردہ کسی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی،اب پی پی111گجرات میں قیاد ت جو فیصلہ کرے گی وہ سامنے آجائے گا،انہوں نے کہا کہ ڈنگہ میںاو پی ایفہائی سکول کا منصوبہ منظور ہو چکا،وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے باعث تاخیر ہوئی اب ڈنگہ میں سرکاری جگہ مل گئی ہے اس کام کا آغاز بھی جلد ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ الحاج محمد صادق بٹ نے محمد عارف ڈار کی بیٹی کی شادی پر مجھے گھر میں چائے کی دعوت دی میں نے قبول کر لی ہم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چائے پی اور ان کے گھر میں رہے کوئی خاص ایجنڈا لے کر ملاقات نہیں کی تھی۔
بھاؤ تناز عہ حل کرنے پر میاں طارق محمود،ڈی ایس پی کھاریاں،ایس ایچ او ڈنگہ اور ایڈمنستریٹرٹی ایم اے کھاریاں مبارکباد کے مستحق ہیں،قاری ارشد ٹھلہڈنگہ(نامہ نگار)معروف دینی سکالر قاری محمد ارشد آف ٹھلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھاؤ گھسیٹ پور میں بریلوی دیوبندی تنازع کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرنے پر میاں طارق محمود ایم پی اے،ڈی ایس پی کھاریاں سرکل میاں سلطان میراں،ایس ایچ او ڈنگہ انسپکٹر شاہد تنویر،ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کھارایں ڈی ڈی او آر محسن بھٹی،اکابرین اہل سنت و علمائے کرام مبارکباد کے مستحق ہیں۔
میاں خالد رفیق سمیت پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماؤں کی ایوان صدر میں آصف علی زرداری سے اہم ملاقاتڈنگہ(رانا قاسم حسنین علی سے)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے رہنماؤں کی صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ساتھ ایوان میں ملاقات،وفد میں وفاقی وزیر دفاع چوہدری احمد مختار،وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ،صوبائی وزیر خزانہ چوہدری تنویر اشرف کائرہ،پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے صدر چوہدری طاہر زمان کائرہ،جنرل سیکرٹری میاں فخر مشتاق پگانوالہ،ضلعی نائب صدر اور سابق صوبائی امیدوار میاں خالد رفیق نوابزادہ مظفر علی خان،چوہدری ناصر سماں اور میجر (ر)معین نواز شامل تھے،ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں بلدیاتی انتخابات،ضلع گجرات کی سیاسی صورتحال اور گجرات میں پی پی111پر ہونے والے ضمن الیکشن پر سیر حاصل بحث کی گئی۔
جعفر اقبال دوہرا سیاسی معیار ترک کر دیں،میاں خالد رفیقڈنگہ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے نائب صدر اور سابق صوبائی امیدوار میاں خالد رفیق آف سیکریالی نے ڈنگہ پریس لکب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری جعفر اقبال کو دو رنگی اور دوہرا سیاسی معیار ترک کر دینا چاہیے،جعفر اقبال دن کے اجالے میں ن لیگ کی میٹنگ اٹینڈ کرتے ہیں اور رات کی تاریکی میں پیپلز پارٹی کے ممبران اسمبلی پر بیٹھے ہوتے ہیں،میاں طارق محمود کے خلاف جعلی ڈگری کی رٹیں کرتے ہیں اور عدالتوں اور میڈیا میں جعلی ڈگری پر واویلہ کرتے رہتے ہیں،لیکن گجرات میں جعلی ڈگری پر فارغ ہونے والے حاجی ناصر محمود کی الیکشن کمپین چلا رہے ہیں،عوام ایک دوہرے معیار والے سیاستدانوں کو پہنچان چکے ہیں۔
چوہدری جعفر اقبال کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے گجرات میں ذوالفقار کھوسہ کا استقبال کیاڈنگہ(نامہ نگار)حلقہ پی پی111گجرات کے ضمنی انتخابات کے لئے صدر مسلم لیگ ن سردار ذوالفقار کھوسہ کی گجرات آمد کے موقع پر ڈنگہ سے مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری جعفر اقبال کی قیادت میں اہم عہدیداران اور ارکان نے چناب پل پر ان کے استقبال میں حصہ لیا،ڈنگہ سے چوہدری شہریار اسلم،چوہدری فیاض احمد،محمد عارف ڈار،باؤ چوہدری محمد اکرم،لیاقت قریشی،طارق قریشی،ناصر جمال،چوہدری سجاد قیصر،کلیم اللہ ایڈووکیٹ،چوہدری حسن جاوید نے شرکت کی۔
ڈنگہ میںجشن میلاد النبیﷺعقیدت واحترام سے منایا گیاڈنگہ(الطا ف حسن طاہر+وحید احمد شاکر+رانا قاسم حسنین علی سے)12ربیع الاول کو صبح ساڑھے آٹھ بجے میلاد النبیؐ کے حوالے سے نکالے جانے والے مرکزی جلوس کا آغاز غلہ منڈی سے ہوا جہاں پر المسلم ویلفیئر سوسائٹی نے سٹیج تیار کیا ہوا تھا،چالیس پونڈ کا نعلین پاک کے نقش سے ملتا جلتا کیک صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ کیلانی نے کاٹا،اسٹیج پر مولانا ثاقب عمران رضوی نے خطاب کیا،دوسرا سٹیج المدینہ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے گراؤنڈ ریلوے اسٹیشن پر بنایا گیا تھا،وہاں خطاب قاری اشتیا ق احمد سیالوی نے کیا،تیسرا سٹیج جامع مسجد عید گاہ کے سامنے مارکیٹ عید گاہ کے تعاون سے بنایا گیا تھا،اس سٹیج پر علامہ محمد افضل کیلانی اور علامہ محمد انور جلالی نے میلاد النبیؐ کی احادیث پر خطاب کیا،چوتھا اسٹیج مین بازار نزد سبزی منڈی پر بنایا گیا جس اسٹیج کو محمد حسین ٹوپہ،شیخ جاوید نذیر اور دوسرے دکاندار وں نے مل کرتیار کیا تھا اس سٹیج پر علامہ ریاض احمد جلالی اور مولانا الیاس منہاس نے خطاب کیا،پانچواں اسٹیج فاضل پلازہ کے سامنے میاں امجد محمود نے تیار کروایا ہوا تھا جس پر مولانا غلام رسول جلالی نے خطاب کیا،چھٹا اسٹیج میاں امجد محمود کی رہائش گاہ پر تیار کیا گیا تھا جس پر مولانا عارف نورانی اور علامہ محمد اشرف نے خطا ب کیا ساتواں اسٹیج الحاج محمد صادق بٹ کی رہائش گاہ پر تیار کیا گیا تھا جس پر حافظ محمد زمان نے خطاب کیا،مرکزی اور آٹھواں اسٹیج ایڈمنسٹریٹر چوہدری محسن بھٹی کی جانب سے میلاد چوک میں تیار کیا گیا تھا جس پر علامہ غلام اشرف جلالی،قاری محمد رمضان نقشبندی اور صاحبزادہ رضاء المصطفیٰ نے خطاب کیا،صاحبزادہ مغیث المصطفےٰ،غلام مصطفےٰ عطاری،محمد یاسر عطاری اور عمیر علی قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا،میاں طارق محمود ایم پی اے ،چوہدری اخلاق رنیاں،حاجی محمد صادق بٹ،چوہدری شہریار اسلم،چوہدری آفتاب احمد،میاں امجد محمود،میاں محمد اسلم،میاں ممتاز احمد،میاں سعادت حسین،خالد سہیل بلو سمیت اہم سیاسی قائدین جلوس کے ہمراہ تھے پورے بازار کو خوبصورت جھنڈیوں سے سجایا گیا،جلوس کا جگہ جگہ پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا گیا،جوس اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،اختتام پر جامعہ رضویہ ضیاء القرآن میں الحاج محمد صادق بٹ اور برادران کی جانب سے لنگر کا اہتمام کیا گیا ۔
عید میلاد پر عطاء محمد روڈ،لنک کھاریاں روڈ،اندرون بازار محلہ تاساں پر سجاوٹڈنگہ(نامہ نگار)امسال عید میلاد النبی کے سلسلہ میں یکم سے12ربیع الاول تک شہر بھر کے گلی کوچے دلہن کی طرح سجائے گئے ہر شخص نے استطاعات سے بڑھ کر سجاوٹ کی تاہم سب سے زیادہ اچھی سجاوٹ عطاء محمد روڈ،لنک کھاریاںروڈ،اندرون بازار محلہ تاساں کالج روڈ پر کی گئی علاوہ ازیں جامع رقیہ للبنات اسلام فوارہ چوک،گلہ ریلوے اسٹیشن،محلہ شاہسوار،کشمیری اسٹریٹ محلہ غوثیہ مہریہ گلہ کمہاراں،جامع مسجد جمال مصطفی،محلہ چوہاناں ،جامع مسجد غوثیہ حنیفہ طاہر آباد کو دلہن کی طرح سجایا بنا گیا تھا۔
مرکزی جلوس میلاد النبی میں اہم سیاسی سماجی شخصیات کی شرکتڈنگہ(وحید احمد شاکر)12ربیع الاول کو مرکزی جلوس عید میلاد النبی میں ڈنگہ کی اہم سیاسی و سماجی شخصیا ت نے بھی اہل شہر کے ساتھ بھر پور شرکت کی،اہم شخصیات میں ایم پی اے میاں طارق محمود،سابق چیئر مین بلدیہ میاں امجد محمود،سابق ناظم چوہدری اخلاق احمد رنیاں،سابق ناظم الحاج محمد صادق بٹ،سابق نائب ناظم مظہر نور ایڈووکیٹ،سابق چیئر مین بلدیہ میاں محمد اسلم،ممتاز سماجی شخصیت چوہدری شہریار اسلم،سابق کوارڈی نیٹر بلدیہ ڈنگہ چوہدری آفتاب احمد،پیپلز پارٹی ڈنگہ کے راہنما راؤ ساجد جہانگیر،حاجی محمد فاضل بٹ،حاجی شاہد محمود بٹ،ممتاز تاجر شیخ جاوید نذیر،الحاج محمد حسین ٹوپہ،حاجی محمد یونس ڈار،میاں خادم حسین،قاری محمد رمضان نقشبندی،محمد صدیق مغل،میاں سعادت حسین،میاں ممتاز احمد،چوہدری رستم علی،چوہدری سفیان علی،چوہدری احمد خاں گجر،غلام مصطفی عطاری،محمد یاسر عطاری ،محمد اختر عطاری،محمد توصیف عطاری،منہاج القرآن کے ناظم وحید اقبال،مہر انصر محمود،محمد عارف قادری،ڈاکٹر محمد اسلم،حاجی ناصر چوراہی،حکیم محمد افضل قادری،حاجی رحمداد شامل تھے۔
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت معروف زمیندارچوہدری محمد افضل حیات،میاں سکندر حیات آف چک جانی کی دعوت ولیمہ ہزاروں افراد شریکڈنگہ(الطاف حسن طاہر)ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت و معروف زمیندار میاں محمد افضل حیات اور ان کے بھائی میاں سکندر حیات کی دعو ت ولیمہ میں تاریخی اکٹھ صوبہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی،پیرا ڈائز ریسٹورنٹ پر مہمانو ں کا استقبال چوہدری جعفر اقبال سابق امیدوار صبائی اسمبلی،چوہدری نصر اللہ کائرہ،چوہدری خالد محمود،سابق ناظم چک جانی،میاں اسلم حیات آف چک جانی،میاں عبدالمناف آف چک جانی،میاں عبدالغفور آف چک جانی نے کیا،نمایاں ترین شرکاء میں وفاقی وزیر طلاعات گورنر گلگت بلتستان چوہدری قمر زمان کائرہ،سیشن جج لاہور چوہدری فیض طالب،سینئر سول جج راولپنڈی چوہدری وقار احمد،سابق امیدوار صبائی اسمبلی چوہدری محمد اسلم آف فتہ بھنڈ،سابق ناظم چوہدری ارشد آف فتہ بھنڈ،سابق ناظم چوہدری نصیر احمد آف نور جمال،سابق ناطم چوہدری سرفراز دریانہ پنڈی راواں سابق نائب ناظم چوہدری غلام سرور گنیہ پنڈی راواں،سابق ناظم چوہدری شاہد پرویز آف حاجی محمد،چوہدری اخلاق احمد رنیاں ناظم کرنانہ،چوہدری امتیاز احمد ایڈووکیٹ سابق ناظم امرہ کلاں،مظہر نور ایڈووکیٹ سابق نائب ناظم ڈنگہ،کرنل ارسلان ریاض چک جانی،میجر نوید ریاض چک جانی،رائے منظور ناسر سابق ڈی ڈی او آر کھاریاں،راشد ندیم،ایس ڈی او ڈنگہ،چوہدری وقاص ریاض پروٹوکول اسلام آباد،چوہدری وسیم فخر اسلام آباد انسپکٹر اختر سویہ ڈنگہ،انسپکٹر مہر انار خان سول لائن سب انسپکٹر چوہدری ریاض گوندل سول لائن،سب انسپکٹر بشیر احمد گوندل تھانہ پاہڑیانوالی،چوہدری بشارت احمد سب انسپکٹر انچارج پولیس چوکی ڈنگہ،چوہدری ظہور گوندل اے ایس آئی ڈنگہ،چوہدری ولایت خان محرر تھانہ ڈنگہ،عبدالمالک ریڈر ڈی ایس پی کھاریاں،چوہدری شہریار اسلم ڈنگہ،چوہدری مہندی خان بجاڑ والا،محمد عارف ڈار ڈنگہ،لیاقت قریشی ڈنگہ،محمد عمران بھٹی ڈنگہ،حافظ محمد اسلم آف بیکنانوالہ،چوہدری خالد سہیل مرہانہ نور جمال،سب انسپکٹر چوہدری محمد انور سرلا،چوہدری فرخ مجید سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ضلع گجرات آف کھاریاں،چوہدری سکندر سب انسپکٹر گوجرانوالہ،چوہدری محمد بخشش نمبردار گنیاں،چوہدری خالد محمود ڈھلیان آف چک جانی،چوہدری عمران اکرم آف چک جانی،میاں جمشید ظفر آف چک جانی،خان محمد نواز ڈنگہ،شہباز نصیر ڈنگہ،علی خان ڈنگہ،ملک عاطف ریاض ڈنگہ،چوہدری محمد اسلم کونسلر امرہ کلاں،چوہدری بشیر احمد کونسلر چک جانی،میاں خان کونسلر نور جمال،بابا غلام محمد آف بیکنانوالہ،چوہدری اسجد علی مہر آف کراڑی والا،چوہدری ظفر اقبال بابکا آف نور جمال،چوہدری الیاس احمد آف نور جمال،چوہدری عدنان افضل پنجن شہانہ،چوہدری شرافت ایڈووکیٹ آف سیکرٹری و دیگر سینکڑوں افراد شامل ہیں۔
بھاؤ،تنازعہ میں اکابرین اہل سنت نے مثالی کردار ادا کیا،میاں عمران ایڈووکیٹڈنگہ(نامہ نگار)سنی ایکشن کمیٹی کے اہم رکن اور قانون دان میاں محمد عمران ایڈووکیٹ نے دیہات ٹائمز کو بتایا کہ بھاؤ گھسیٹ پور میں عید میلاد النبیؐ کے روز ہونے والے فرقہ وارانہ جھگڑے میں دونوں مسالک کے مابین صلح میں اکابرین اہل سنت و الجماعت نے اہم کردار ادا کیا،کئی افراد کے زخمی ہو جانے سے عوام اہل سنت میں شدید اشتعال پایا جاتا تھا جسے اکابر علمائے کرام نے آگے بڑھ کر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹھنڈا کیا،اور آخری رات سنی ایکشن کمیٹی ڈنگہ کے اہم ارکان،علمائے اہل سنت تھانے میں ڈی ایس پی کھاریاں میاں سلطان میراں،ایڈمنسٹریٹرTMAکھاریاں محسن بھٹی،دونوں فریقین کے ساتھ رات ایک بجے تک مذاکرات کرتے رہے،جس کے بعد انہیں کامیابی حاصل ہوئی،ممتاز عالم دین علامہ صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ کیلانی،قاری محمد رمضان نقشبندی،میاں خادم حسین،میاں سعادت حسین سمیت سنی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے جھگڑا ختم کرنے میں مثالی کردار ادا کیا۔
نیوز ہاکر ایسوسی ایشن ڈنگہ کے سابق صدر محمد اسلم حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئےڈنگہ(نامہ نگار)نیوز ہاکر ایسوسی ایشن ڈنگہ کے سابق صدر محمد اسلم حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے،ان کی نماز جنازہ شہانی خانقاہ ریلوے اسٹیشن میں ادا کر کے وہیں سپرد خاک کیا گیا،نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی،نمایاں شخصیات میں سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ و ممتاز تاجر میاں امجد محمود،سابق ناظم ڈنگہ ون و ممتاز تاجر الحاج محمد صادق بٹ،سابق وائس چیئر مین بلدیہ چوہدری اجمل ٹوپہ،سابق وائس چیئر مین باؤ محمد اکرم،صدر ڈنگہ پریس کلب عطاء اللہ بٹ،ایڈیٹر دیہات ٹائمز الطاف حسن طاہر،رکن پریس کلب ڈاکٹر محمد عنایت،محمد بلال احمد بٹ،چوہدری محمد افضل سابق کونسلر،مہر محمد رشد،سید اصغر علی شاہ،اختر وزیر ،محمد عمران شامل تھے۔
یونین کونسل108ڈنگہ ٹو کے ناظم اور اراکین یونین کونسل کا الوداعی اجلاسڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)یونین کونسل108ڈنگہ ٹو کے ناظم اور اراکین یونین کونسل کا الوداعی اجلاس محمد حبیب بسوی سابق ناظم کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں محمد حبیب بسوی نے بتایا کہ میں ریفریشمنٹ کے نام پر یونین کونسل سے ایک پیسہ نہیں لیا تمام مدت تک اپنی جیب سے اجلاس کا خرچہ کیا،ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ،میری کونسل میں گلیاں اور نالیاںتعمیر کے اعتبار سے بہترین بنی ہیں میں نے اپنا اعزازیہ بھی چار سال تک کونسل کو دیا،اجلاس میں محمد حبیب بسوی،محمد حنیف طاہر نائب ناظم،محمد اسلم بسوی کونسلر،مرزا شہباز بیگ کونسلر،شیخ رستم علی کونسلر،ٹھیکیدار محمد ایوب مغل کونسلر،خالد پرویزلیبرکونسلر،خاور حسین لیبر کونسلر،فریدہ صدیق،خاتون کونسلر،سیدہ زاہدہ بخاری جنرل کونسلر،زیتون بیگم کونسلر،عظمیٰ یامین کونسلر اور اقلیتی رکن کونسل مشتاق غوری نے شرکت کی،مرزا شہباز بیگ نے کہا کہ ناظم محمد حبیب بسوی نے تمام ترقیاتی کاموں سمیت اہم امور میں تمام اراکین کو مشاورت میں شریک کیا،کونسلر شیخ رتم علی نے کہا کہ انتہائی خوشگوار ماحول میں چار سال گزرنے وہ ایک عمدہ ناظم تھے،خاور حسین قصاب نے کہا کہ محمد حبیب بسوی نے ذہانت سے کونسل کے امور چلائے،کونسلران اور لیڈی کونسلران نے ان کی قیادت کو عمدہ قرار دیا۔آخری تازہ کاری (ہفتہ, 06 مارچ 2010 15:50) |
Main Menu
News Archive
Who's Online
ہمارے ہاں 2 مہمان آن لائن ہیں
facebook
| Photo Gallery - Funny |
|



